آئندہ مالی سال ایک لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر
06-17-2026
(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم میں رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کر لیا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ابھی تک پوائنٹ آف سیلز سے محض 37 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، پوائنٹ آف سیلز کے اہداف میں ناکامی کے بعد رجسٹریشن کا طریقہ کار بدل دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے سیل کرنے والے ریٹیلرز کیلئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی شرط ختم کردی گئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سیلز ٹیکس تھرڈ شیڈول میں آئٹمز کی پرائسز تھرڈ پارٹی یا ادارہ شماریات سے کرائے جائے، اور بجٹ میں تمام کاروبار کیلئے ویلیو ایڈیشن پر آؤٹ پٹ کا 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس لیا جائے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق آؤٹ پٹ ٹیکس ویلیو ایڈیشن کے تحت کم سے کم ویلیو ایڈیشن پر اکٹھا ہو گا، جبکہ کیش لیکویڈیٹی بہتر ہونے سے صوبوں کو این ایف سی شیئرز ٹرانسفر میں رکاوٹ نہیں ہو گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پورٹ پر ٹرمینل آپریٹرز کیجانب سے تاخیر پر جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کیا جائے، مشکوک یا نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پولیس سے لیکر ایف بی آر کی کسٹڈی میں دے دی جائے گی، جبکہ کسٹمز کیسز میں سپشل جج کو ملزم کے کیش اکاؤنٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار ہو گا۔