رجسٹریشن، ملکیت تبدیلی اور ٹوکن ٹیکس میں ہوش ربا اضافہ
06-17-2026
(لاہور نیوز) وہیکلز مالکان کیلئے بری خبر ، آئندہ مالی سال کے دوران وہیکلز رجسٹریشن، ملکیت تبدیلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔
کمرشل لوڈر گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں تین گنا اضافے کی تجویز دی گئی ہے، 4060 کلوگرام سے 8110 کلوگرام والی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 6600 روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس سے قبل ٹوکن ٹیکس 2200 روپے تھا، 8120 سے 1200 کلو گرام والی وہیکلز کا ٹوکن ٹیکس 4 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کر دیا گیا جبکہ 12000 سے 16 ہزار کلو گرام والی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس تین گنا اضافے سے 18 ہزار کرنے کی تجویز ہے، 16 ہزار کلوگرام سے زائد وزن والی گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس 8 سے بڑھا کر 24 ہزار ہو گا۔ کاروں کے ٹوکن ٹیکس میں بھی اضافہ ہو گا، ایک ہزار سی سی سے 2 ہزار سی سی تک ٹوکن ٹیکس میں انوائس ریٹ کا 0.1 فیصد اضافہ ہو گا، 2 ہزار سی سی بڑی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس انوائس کا 0.4 فیصد کرنے کی تجویز ہے، وہیکلز ڈیلرز پر بغیر رجسٹریشن نئی گاڑیوں کی ڈلیوری پر پابندی عائد کردی گئی۔