میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا
06-17-2026
(لاہور نیوز) فٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ۔
فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے سٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیا اور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔ دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول سکور نہ کرسکا۔