نیو جرسی: فرانس کا فیفا کپ میں شاندار آغاز، سینیگال کو 1-3 سے شکست

06-17-2026

(لاہور نیوز) فرانس نے فیفا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے سینیگال کو 1-3 سے شکست دے دی۔

فرانس کی جانب سے کلیان امباپے نے 2 اور بریڈلی بارکولا نے ایک گول سکور کیا، جبکہ سینیگال کی جانب سے ابراہیم ایمبائی نے انجری ٹائم میں گول کیا۔ یاد رہے کہ فرانس ورلڈکپ کی ہارٹ فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔ گذشتہ ورلڈکپ میں فرانس کی ٹیم ارجنٹینا سے فائنل میں ہار گئی تھی اور لیونل میسی کی ٹیم نے ورلڈکپ جیت لیا تھا۔