وزیر اعلی پنجاب، وی آئی پیز کی سیکورٹی کیلئے ساڑھے 34 کروڑ سے زائد مختص
06-16-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب اور وی آئی پیز کی سیکورٹی پر نئے مالی سال میں 34 کروڑ 53 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجاویز سامنے آ گئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وی آئی پیز کی سیکورٹی 349 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی، سیکورٹی پروٹوکول پر تعینات اہلکاروں کے لیے 19 کروڑ روپے کے الاؤنسز شامل ہیں جبکہ پروٹوکول اور سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کیلئے 13 کروڑ 29 لاکھ تنخواہوں کی مد میں مختص کئے گئے ہیں۔ وی آئی پیز کی سیکورٹی کیلئے ایک ایس پی، دو ڈی ایس پی تین اسٹنٹ اور 10 انسپکٹر شامل ہیں، وی آئی پیز کی سیکورٹی کے لیے 15 سب سب انسپکٹر، اسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں جبکہ 71 ہیڈ کانسٹیبل اور 173 کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔