پنجاب بجٹ : کلینک آن وہیلز منصوبے کیلئے 3ارب85 کروڑ روپے مختص

06-16-2026

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ شعبہ صحت کےلیے مجموعی بجٹ کا10فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کلینک آن وہیلز منصوبے کے لیے 3 ارب85 کروڑ روپے مختص کیے گئے جبکہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس چلائی جا رہی ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا  تھا کہ حکومت شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔