پنجاب اسمبلی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

06-16-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی دستاویزات جاری کر دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 5 ہزار 903 ارب 46 کروڑروپے تجویز کیا گیا ہے، جاری اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب 93 کروڑ روپے تجویز کیا گیا، جاری اخراجات کا تخمینہ رواں مالی سال کے مقابلے 3.1 فیصد کم ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔