پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے سامان میں سگریٹ لے جانے پر پابندی لگا دی

06-16-2026

(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فضائی میزبانوں کے پرسنل لگیج میں سگریٹ، سگار اور تمباکو  لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پروازوں، ہوٹل قیام اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، نئی پابندی سے عادی سگریٹ نوش کریو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے عملے کو نئی پالیسی پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی پر کریو کو فوری معطل اور انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ کسٹمز قوانین کے مطابق کریو کو مخصوص تعداد میں سگریٹ رکھنے کی اجازت ہے۔