یکم تا 13 محرم الحرام پنجاب کے تمام تھیٹرز بند، نوٹیفکیشن جاری
06-16-2026
(لاہور نیوز) یکم تا 13 محرم الحرام پنجاب کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے،پنجاب آرٹس کونسل نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب آرٹس کونسل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احترام محرم الحرام تھیٹرز میں کوئی بھی ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام نہیں ہو گا،تمام تھیٹرز محرم الحرام میں ڈراموں کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب یومِ عاشور کے سلسلے میں ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے ہنگامی منصوبوں پر بھی عملدرآمد کریں گے تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول میسر آ سکے۔