قرطبہ چوک:1 لاکھ 28 ہزار روپے کے ای چالان کی ڈیفالٹر پک اپ پکڑی گئی

06-16-2026

(لاہور نیوز) قرطبہ چوک میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ای چالان نادہندہ پک اپ پکڑ لی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرریکارڈچیک کرنے پر 12 ای چالان سامنے آئے۔ گاڑی کے ذمہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔ ٹریفک پولیس نے موقع پر واجب الادا جرمانہ جمع کرانے کے بعد گاڑی ریلیز کر دی۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، جرمانوں سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔