پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، اعجاز چوہدری کا اپنا آخری بیان صفائی قلمبند
06-15-2026
(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی جیل میں سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے اپنا آخری بیان صفائی قلمبند کرا دیا۔
سماعت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کے آخری بیان صفائی قلمبند ہوئے، اعجاز چوہدری نے اپنا آخری بیان صفائی قلمبند کرایا، اعجاز چوہدری نے اپنی صفائی میں 8 گواہان بھی پیش کئے، صفائی کے گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروائے، دیگر 8 ملزمان کے وکلاء نے مقدمہ پر حتمی بحت مکمل کی، عدالت نے مزید کاروائی کیلئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان صفائی صبح ریکارڈ ہو گا، دیگر ملزمان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ،حتمی بحت مکمل کے بعد عدالت مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی، اے ٹی سی کورٹ کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، پراسکیوشن کے تمام 37 گواہان کی شہادت مکمل ہو گئی ہے۔ ملزمان کے وکلاء کی گواہان سے بیانات پر جرح بھی مکمل ہو گئی ہے، برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔