لاہور: گاڑی اور آٹو رکشہ میں تصادم سے لڑکا جاں بحق، دو بچیاں زخمی

06-15-2026

(لاہور نیوز) شاہ پور کانجراں ملتان روڈ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماری دی جس سے ایک لڑکا موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت 14 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ حادثہ میں دو بچیاں بھی زخمی ہوئیں جن کی شناخت 10 سالہ زہرہ اور 7 سالہ مسکان کے نام سے ہوئی تاہم تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق لڑکے کی لاش کو پولیس نے مردہ خانے بھجواتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔