تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے ایم سی ایل ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج
06-15-2026
(لاہور نیوز) ایم سی ایل ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔
ایم سی ایل ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی، جس کے بعد ملازمین پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے کر اپنے مطالبات دہرائے، احتجاجی ملازمیں نے تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافے اور ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن رول 17 اے کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین کے حق میں نعرے لگائے گئے ، جبکہ پنجاب حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، ملازمین احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئے۔ انہوں نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، ایم سی ایل ملازمین کا احتجاج پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔