پنجاب حکومت کا بھی تنخواہوں اور پنشنز میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ
06-15-2026
(لاہورنیوز) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاقی حکومت کی طرز پر کیا جائے گا جبکہ اس کا باضابطہ اعلان پنجاب بجٹ 2026-27 پیش کیے جانے کے موقع پر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق نئے مالی سال کے آغاز سے ہوگا، جس سے صوبے کے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز مستفید ہوں گے۔ پنجاب حکومت کل اپنا سالانہ بجٹ پیش کرے گی، جس میں مختلف شعبوں کے لیے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات، فلاحی منصوبوں اور سرکاری ملازمین کے لیے مالی مراعات کا اعلان بھی متوقع ہے۔