پنجاب میں 16 سے 20 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

06-15-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 سے 20 جون 2026 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، نارووال، سیالکوٹ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خوشاب، میانوالی، بھکر، بہاولپور، بہاولنگر، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسان حضرات موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنی زرعی سرگرمیاں احتیاط سے ترتیب دیں۔