ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ بتا دی

06-15-2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ بتا دی۔

  ثناء فیصل نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں اور فیصل قریشی کو ایک کاسمیٹک کلینک میں آئی وی ڈرپس لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھ سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ آئی وی ڈرپس کیوں لگواتی ہیں؟ ثناء فیصل نے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میرے لیے روز مرہ زندگی کے معمولات کو بحال رکھنے میں میری مدد کرنے کا بہترین طریقہ ہیں اور یہ وٹامنز اور ضروری غذائی اجزاء حاصل کرنے کا آسان طریقہ بھی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔