قصور: حفظ کا طالب علم مبینہ زیادتی و تشدد کے بعد قتل
06-15-2026
(لاہور نیوز) راؤ خانوالہ میں مدرسہ میں حفظ کے طالب علم کو مبینہ زیادتی و تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔
8 سالہ ریحان ساجد مدرسہ میں حفظ کا طالب علم تھا، ہسپتال ذرائع کے مطابق رات گئے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جو جان کی بازی ہار چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، زیادتی کی تصدیق کیلئے نمونے لئے گئے ہیں، ڈی این اے کے سیمپل فرانزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیجیں گئے ہیں۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد بچے کی ڈیڈی باڈی ورثا کے حوالے کر دی۔