نئی نسل کو پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں: مریم نواز شریف

06-15-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحت مند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہواؤں کے عالمی دن پر توانائی کے نئے غیرروایتی ذرائع دریافت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ونڈ انرجی توانائی کے حصول کیلئے مستقل اثاثہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہواؤں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتا ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کیلئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، نئی نسل کو صحت مند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ ہواؤں کا عالمی دن منانے کا مقصد ہوا کی لامحدود توانائی، استعمال اور قابلِ تجدید توانائی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے، ہوا سے حاصل ہونے والی بجلی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن کا اخراج کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔