خون کا عطیہ دینے والے پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز

06-14-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام اور خاص طور پر نوجوانوں سے بلڈ ڈونیشن کے کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کر دی۔

انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ کرنے والے نیک عمل سے وابستہ ہر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں، رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر بھی بطور ڈونر رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، پنجاب کو پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قاءم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 4 کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے، ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض کا رابطہ ڈونر سے ممکن ہوتا ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق محفوظ خون کی فراہمی صحت کے مضبوط نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔