ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے شکست دیدی
06-14-2026
(ویب ڈیسک) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کوایک کے مقابلے میں سات گول سے ہرا دیا۔
بیلفوس ہاکی ایرینا بلجیئم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے میچ شروع ہوتے ہی پاکستان ٹیم پر حملے شروع کردیے۔ کھیل کے تیسرے منٹ میں بلجیئم کے نیلسن او نانا نے خوبصورت گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر تک برقرار رہی، دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ، ہاف ٹائم پر بلجیئم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے کوارٹر کے شروع ہوتے ہی پاکستان کے رانا وحید نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا لیکن اس کے بعد بلیجئم نے مسلسل 6 گول کرکے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔ بلجیئم کی جانب سے ٹو بیاس بیکین نے دو گول کیے، پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی یہ مسلسل نویں شکست ہے۔ پاکستان ٹیم کل سپین کے خلاف میچ کھیلے گی۔