لاہور میں گرمی پھر لوٹ آئی، آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان
06-14-2026
(لاہور نیوز) آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار رہنے کے بعد لاہور میں گرمی کی شدت دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج دن بھر آسمان صاف رہنے کا امکان ہے اور بارش یا گرج چمک کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔ دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ اور گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔