فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر
06-14-2026
(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
قطر کی جانب سے بوعلیم خوکی نے انجری ٹائم میں گول کر کے میچ برابر کیا، سوئٹزر لینڈ کی جانب سے بریل ڈونلڈ ایمبولو نے 17ویں منٹ میں گول سکور کیا۔ خیال رہے قطر کی ٹیم کیلئے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا موقع ہے جب انہیں ایک پوائنٹ ملا ہے، اس سے قبل قطری ٹیم کبھی بھی کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی تھی۔