عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

06-13-2026

(لاہورنیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

  صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر 70 سینٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 219 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ اِسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4370روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3933 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے کی سطح پر آگئی۔ مزید برآں فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7ہزار 279 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 6ہزار 199روپے کی سطح پر آگئی۔