آئندہ چند روز میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کیے جانے کا امکان

06-13-2026

(لاہورنیوز) پی سی بی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت قذافی سٹیڈیم میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید، وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن اور ریڈ بال ہیڈ کوچ سرفراز احمد، ایڈوائزر بلال افضل بھی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ آئندہ چند روز میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے کہا کہ سلمان علی آغا کو شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ کپتان بنایا جاسکتا ہے اور کوچز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں میٹنگز ختم ہونے کے بعد محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔