وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں کمی اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی
06-13-2026
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 9 روپے 34 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 74 پیسے فی لٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول پر فی لٹر فریٹ مارجن میں 4 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 2 روپے 1 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اسی طرح پٹرول پر ضمنی اخراجات اور ڈیوٹیز میں 9 روپے 30 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل پر یہ اخراجات 9 روپے 57 پیسے کم کر دیئے گئے ہیں، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لٹر برقرار ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 15 روپے 84 پیسے فی لٹر مقرر ہے، ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لٹر جبکہ فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔