گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والا گینگ گرفتار

06-13-2026

(لاہور نیوز) لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے اور کروانے میں ملوث تین رکنی گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسلامیہ پارک کے علاقے میں گھوڑوں کی ریس پر آن لائن اور بذریعہ فون جوئے کا دھندا چلا رہے تھے، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے جوئے کے کاروبار میں استعمال ہونے والا ایک لیپ ٹاپ، دو ایل سی ڈیز، تین پی ٹی سی ایل فون اور داؤ پر لگی 76 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت گوہر، شفاقت اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ جوئے کے نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔