لاہور ہائیکورٹ نے 4 روزہ ورکنگ شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
06-13-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 13 مارچ کا جمعہ اور ہفتے کی چھٹی بارے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق اب ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں جمعہ اور ہفتہ کو کام ہو گا، عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں پرانی روٹین کے مطابق کیسوں کی سماعت ہو گی جبکہ عدلیہ کے دفاتر میں سٹاف بھی جمعہ اور ہفتے کام کرے گا۔ واضح رہے قومی بچت پالیسی کے تحت 11 مارچ کو جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔