مسلم ٹاؤن میں مسلح افراد نے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا
06-13-2026
(لاہور نیوز) مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے دو شہریوں کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شہری ملک محمود احمد اور سلمان تارڑ اپنے معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور گھڑی چھین لی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ شہریوں نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔