ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کا عزم

06-12-2026

(لاہور نیوز) ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد مرکزی دفتر پی پی 162 میں کیا گیا ہے۔

کھلی کچہری میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں عمران شاہ، حمزہ مظہر، عبدالتواب، ملک حسنین، شیخ مظہر احمد، بیرسٹر منیب ظفر شیخ، ملک حسیب لالی، محمد شفیق قمر، فہیم مظہر اور نواب شیخ شامل تھے۔ اس موقع پر جوہر ٹاؤن، ستو کتلہ، ٹاؤن شپ، کالج روڈ اور دیگر علاقوں کے شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں بنیادی شہری سہولیات، ترقیاتی منصوبے اور انتظامی امور سے متعلق شکایات شامل تھیں۔ ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر  نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ حکام کو فوری حل کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔