آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
06-12-2026
(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں بارشوں، ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
جاری کردہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، حافظ آباد اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور حاصل پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔