کینٹ کچہری کے باہر بارش کا پانی جمع، سائلین اور عملہ مشکلات کا شکار

06-12-2026

(لاہور نیوز) کینٹ کچہری کے باہر نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی تاحال جمع ہے، جس سے سائلین اور عدالتی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچہری کے مرکزی گیٹ کے دونوں اطراف بارش کا پانی کھڑا ہے، جس کے باعث آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کو عدالتی امور کی انجام دہی میں دشواری پیش آرہی ہے۔ کچہری آنے والے سائلین  نے انتظامیہ کی غفلت پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کیلئے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا، جس کے باعث بارش کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے نہ صرف معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔