فیکڑی ایریا: ملازم کے قتل میں ملوث کریانہ سٹور کا مالک گرفتار
06-12-2026
(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، ملازم کے قتل میں ملوث کریانہ سٹور کا مالک گرفتار ہو گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم سمیع اللہ کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر علی حسن پر آہنی راڈ اور تاروں سے مبینہ تشدد کا الزام ہے، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے۔