بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 23 زخمی

06-12-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، گوجرانوالہ نندی پور سیالکوٹ روڈ پر درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لاہور کوٹ خواجہ سعید میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ہربنس پورہ کینال روڈ پر درخت گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔ گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک شخص جبکہ شادیوال چوک میں 11 کے وی بجلی کی لائن گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، لاہور عابد مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہو  گیا۔ نارووال میں دیوار اور سولر پینل گرنے کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، کامونکی میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔