2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کوکچل کر فرار ہونیوالا کار ڈرائیور گرفتار
06-12-2026
(لاہور نیوز) داتا دربار کے قریب پر2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کائنات کو کچل کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
لاہور پولیس کے مطابق داتا دربارآپریشنزاورانویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم سہیل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم اوور سپیڈ کرتے ہوئے متاثرین کو کار کی ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی جبکہ 7 سالہ بچی کائنات جان کی بازی ہار گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔ داتا دربار پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔