باغبانپورہ: پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی آن لائن سپلائی ناکام، پتنگ فروش گرفتار
06-12-2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور قاتل کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام بنا دی۔
ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جو مختلف علاقوں میں پتنگوں اور ڈور کی ڈیلیوری کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 270 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 4 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن آرڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں پتنگوں اور ڈور کی سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رضوان خان اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔