کوٹ لکھپت میں لرزہ خیز واقعہ، درخت سے لٹکی تشدد زدہ لاش برآمد
06-12-2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش تہت گاؤں کے علاقے میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق جلد لاش کی شناخت اور قتل کی وجوہات کا تعین کرلیا جائے گا، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔