فیفا ورلڈکپ 2026ء کا افتتاحی میچ میکسیکو کے نام، جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست
06-12-2026
(لاہور نیوز) میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی پہلی جیت اپنے نام کر لی۔
میکسیکو کی جانب سے جولین کینونس اور راؤل جمنیز نے ایک، ایک گول سکور کیا، جنوبی افریقہ کے 2 جبکہ ایک میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیجا گیا۔ اس سے قبل میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026ء کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔