کاہنہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی فرار
06-12-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجو گاؤں کے قریب پولیس ناکے پر مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو، شہزاد عرف شادی، اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق شہزاد عرف شادی ڈکیتی، راہزنی اور منشیات فروشی سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔