بجٹ سیشن: پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کا اعلان

06-11-2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا، پارلیمانی کمیٹی کا موقف ہے کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں ہو گی احتجاج جاری رہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ملاقات کے حوالے سے شدید تشویش ہے، چار گھنٹے جاری رہنے والے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر ہم بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج اور ان سے ملاقات کروائی جائے، ہم ملک کے ساتھ کھڑے رہے، ہم پورے بجٹ سیشن میں ہر پروسیڈنگ میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔  پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، پی ٹی آئی  نے بجٹ سیشن کا با ئیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارلیمانی پارٹی کا بجٹ سیشن میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ فیصلہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھیں گے تاہم جب تک ملاقات نہیں ہو گی احتجاج  جاری رہے گا۔