لاہور: آندھی کے بعد بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا
06-11-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں آندھی چلنے کے بارش برسنے سے موسم خوشگوار، شہریوں کے بھی مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت، ٹاون شپ، فیروز پور روڈ اور ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں ابر کرم برس پڑا جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ قبل ازیں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید آندھی چلی، آندھی چلنے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ قذافی اسٹیڈیم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈی اور انٹر نیشنل سوئمنگ جمنیزیم کے علاقے بھی آندھی کی لپیٹ میں آئے اور آسمان پر گہرے بادل چھا گئے۔ آندھی چلنے کے بعد لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی جبکہ تیز ہواؤں سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم از کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک جاری کا امکان ہے۔