سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
06-11-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اُتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ ٹاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مثبت زون میں واپس آگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، 276 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔