ناقص تفتیش و رشوت ستانی، پنجاب پولیس کیخلاف 4600 سے زائد مقدمات درج
06-11-2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے رویے، مقدمات کے عدم اندراج، کرپشن اور ناقص تفتیش کیخلاف 58 ہزار شکایت موصول، پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 4600 سے زائد مقدمات درج ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مقدمات کے عدم اندراج، ناقص تفتیش اور رشوت ستانی یخلاف 58ہزار سے شکایات موصول ہوئیں، آئی جی کمپلینٹ سیل کی ہدایات پر 46سو سے زائد مقدمات کا اندراج ہوا، مقدمات کے عدم اندراج پر 26ہزار 200 شکایات موصول ہوئیں۔ ناقص تفتیش کی 13ہزار7شکایات درج کروائی گئیں، رشوت خوری اور اختیارات کا ناجائز استعمال پر 10ہزار 400 شکایات موصول جبکہ پولیس سروس کے متعلق 4ہزار 2 شہریوں نے آئی جی کمپلینٹ سیل کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ آئی جی شکایت سیل میں موصول ہونے والی 44سو سے زائد شکایات ابھی بھی زیر التوا ہیں۔