اداکارہ نمرہ شاہد کا گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ردعمل آ گیا

06-11-2026

(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ردعمل دے دیا۔

ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں زیادہ مختصر کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین نے بچوں کو دینا ہے، جب بچے ملک سے باہر رہ رہے ہیں تو پاکستان کتنا ہی اچھا بن جائے آپ نے کیا کرنا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہیں نا کہیں وہ غلط کہہ رہے ہیں، کہیں وہ صحیح بھی ہیں، بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، ان کی بات ٹھیک ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسلام کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو بہتر ہے۔ نمرہ شاہد نے مزید کہا کہ فلک شبیر ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ان کی بیوی اتنی اچھی ہیں، سارہ نے ڈراموں میں دلکش کردار اور فیشن بھی بہت اچھے طریقے سے کیا ہے، میں یہ کہتی ہوں فلک کو اس چیز کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے جس پر شوبز شخصیات کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔