ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، جعلسازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
06-11-2026
(لاہور نیوز) شہر میں ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارہ) نے بھرتی کے عمل کے دوران نقالی اور جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ملزم حقیقی امیدوار کی شناخت استعمال کرکے فزیکل ٹیسٹ دینے پہنچا، تاہم دستاویزات کی جانچ کے دوران وہ مشکوک پایا گیا اور موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی جعل سازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادارے نے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں جعل سازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔