فیفا ورلڈ کپ میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ فٹبال کی دھوم

06-11-2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ فٹ بال کی دھوم مچ گئی۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم نہیں تو کیا؟ سیالکوٹ کا فٹ بال میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، منفرد ڈیزائن، کڑا عالمی معیار دنیا بھر کے فٹبالرز کا انتخاب ہے۔ فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی فٹ بال کا استعمال اعلیٰ صنعتی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے، سیالکوٹ کے ہنر مندوں کی بے پناہ لگن سے ہوا پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا، پاکستان مہارت کا پرچم بڑے ایونٹ میں پوری آب و تاب سے لہرائے گا۔