داروغہ والا میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل ڈالا

06-11-2026

(لاہور نیوز) داروغہ والا، سلامت پورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ شاہد فاروق موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی بلال پارک داروغہ والا کا رہائشی تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ سی ٹی او لاہور کا نوٹس،ایس پی ٹریفک سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔