لاہور: 215 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 255 زخمی
06-10-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 215 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 255 افراد زخمی ہوئے، 95 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 160 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔