اکبری گیٹ: بیوی کو آگ لگانے والا شوہر گرفتار
06-10-2026
(لاہور نیوز) اکبری گیٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس اقدام قتل کا ملزم پکڑا گیا۔
ملزم نے تین روز قبل اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی پر آگ لگائی جو شدید جھلس گئی، ایس ایچ او اکبری گیٹ نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔