وفاقی حکومت کے قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
06-10-2026
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے قرضے 81 ہزار 930 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
وفاقی حکومت کے قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپےکااضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کے قرضے بڑھ کرنئی بلند ترین سطح 81 ہزار 930 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اپریل 2026 کےایک مہینے میں مرکزی حکومت کاقرضہ 1406 ارب روپےبڑھا۔