اسلامی سال کا آغاز کب؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا 15 جون کو اجلاس طلب
06-10-2026
(لاہور نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے 15 جون کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس لاہور کی بادشاہی مسجد میں منعقد ہو گا جہاں کمیٹی کے اراکین مختلف علاقوں سے ملنے والی چاند دیکھنے کی شہادتوں کا تفصیلی معائنہ کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے پورے ملک سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ہی سرکاری اعلان کیا جائے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 15 جون کو پاکستان میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس شام ملک کے کسی بھی حصے میں چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 17 جون کو متوقع ہے، اس طرح اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے کا آغاز ممکنہ طور پر چاند نظر نہ آنے کے ایک دن بعد ہو گا۔